Home تازہ تریناقوام متحدہ نے ہُرمُز کی بندش سے دنیا کو درپیش بڑے غذائی بحران سے خبردار کر دیا

اقوام متحدہ نے ہُرمُز کی بندش سے دنیا کو درپیش بڑے غذائی بحران سے خبردار کر دیا

by 93 News
0 comments
آبنائے ہرمز(فائل فوٹو)۔

اقوام متحدہ نے آبنائے ہُرمُز کی بندش سے دنیا کو درپیش بڑے غذائی بحران سے خبردار کر دیا۔ چیف اکانومسٹ برائے فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن (فائو) اقوام متحدہ میکسیمو ٹوریرو نے کہا کہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے۔ 

پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، سوڈان، کینیا، برازیل اور تھائی لینڈ سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں اگلی فصلیں لگانے کا وقت آچکا ہے۔ آبنائے ہُرمُز سے دنیا کا 35 فیصد تیل، 20 فیصد قدرتی گیس اور دنیا کی ضرورت کی 20 سے 30 فیصد کھاد گزرتی ہے۔ 

اس اہم بحری گزرگاہ کی بندش سے یہ سب رکا ہوا ہے، کسان کو کھاد نہیں ملے گی تو وہ فصل کم لگائے گا، جو فصل لگے گی وہ کھاد کی عدم دستیابی سے اچھی پیداوار نہیں لائے گی۔ 

انھوں نے کہا کہ اچھی پیداوار نہ ہونے سے غذا کی کمی ساری دنیا میں ہوگی۔ 

میکسیمو ٹوریرو نے کہا کہ اگر چند دنوں میں آبنائے ہُرمُز کھل بھی جاتی ہے تو تیل، کھاد اور گیس کی آمدروفت کو معمول پر لانے کا آغاز تین ماہ سے پہلے نہیں ہوسکے گا اور جو تباہی ہوچکی ہے، اس سے باہر آنے میں مہینوں لگ جائیں گے۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00