Home تازہ ترینایران کے ساتھ ڈیل ہوگئی تو اسلام آباد جاسکتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

ایران کے ساتھ ڈیل ہوگئی تو اسلام آباد جاسکتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

by 93 News
0 comments

فائل فوٹو: اے ایف پی 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ اگلی ملاقات ہفتے کے آخر میں ہو سکتی ہے، اچھا لگ رہا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے جا رہے ہیں۔ اگر ایران ڈیل پر دستخط ہوئے تو میں بھی اسلام آباد جاسکتا ہوں۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر دونوں زبردست آدمی ہیں،  پاکستان جنگ بندی میں بہت عمدہ رہا ہے، اگر ایران کے ساتھ ڈیل ہو گئی تو وہ اسلام آباد جا سکتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران سے مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی ہے، ان کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں، اگر ایران کیساتھ ڈیل نہیں ہوگی تو دوبارہ جنگ شروع ہوجائے گی، ایران آج وہ کام کرنے کو تیار ہے جو وہ پہلے نہیں کرتا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نہیں معلوم کہ ایران سے جنگ بندی میں توسیع کی ضرورت ہوگی، آبنائے ہرمز کی امریکی ناکہ بندی اچھی طرح سے برقرار ہے، ایران اس بات پر متفق ہے کہ اس کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے، ایران نے "نیوکلیئر ڈسٹ” واپس دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ایران سے معاہدہ ہوجاتا ہے تو تیل اور دیگر چیزوں کی قیمتیں کم ہوں گی، مہنگائی بھی کم ہوگی۔

امریکی صدر نے کہا کہ لبنانی حکومت جنگ بندی کیلئے حزب اللّٰہ کیساتھ مل کر کام کرے گی،  لبنان میں ہونے والی جنگ بندی میں حزب اللّٰہ بھی شامل ہے، وہ جلد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون سے  ملاقات کریں گے، تاہم انہوں نے اس ملاقات کی تاریخ نہیں بتائی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ پوپ لیو سے ملاقات کرنا ضروری ہے، یہ بہت اہم ہے کہ پوپ لیو سمجھیں کہ ایران دنیا کیلئے خطرہ ہے، میرا حق ہے کہ میں پوپ لیو سے اختلاف رائے کروں۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00