Home پاکستانفیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی فوج کے خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر آمد

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی فوج کے خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر آمد

by 93 News
0 comments
فوٹو: ایرانی میڈیا

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی فوج کے خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ 

ایرانی میڈیا کے مطابق خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال کیا۔

اس سے پہلے فیلڈ مارشل نے تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے ملاقات کی، جس میں اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر گذشتہ روز ایران کے دارالحکومت تہران پہنچے تھے، ان کا دورہ ایران امریکا مذاکرات اور مستقل جنگ بندی کی کوششوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ہے۔ 

عاصم منیر نے کل تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، عباس عراقچی نے مذاکرات کی میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے سے متعلق ایران اور پاکستان کا عزم مضبوط اور مشترک ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایران میں خیر مقدم کرکے خوشی ہوئی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کا دورۂ تہران امریکا اور ایران کے درمیان جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل کے ہمراہ ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00