تبوک میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنے والی پرواز کے مسافروں کو متبادل طیارے کے ذریعے تل ابیب پہنچا دیا گیا۔
تبوک میں اسرائیلی شہریوں کو تل ابیب لے جانے کےلیے آنے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز تاخیر کا شکار ہوئی تھی، جو اب مسافروں کو لے کر اسرائیل پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بیشتر اسرائیلی شہریوں سمیت دیگر مسافر تبوک ایئر پورٹ پر موجود تھے۔
اسرائیل جانے والے طیارے کے کاک پٹ میں غیر معمولی صورتِحال اُس وقت رپورٹ ہوئی جب پرواز 34 ہزار فٹ کی بلندی سے گرنے کے انداز میں 17 ہزار فٹ کی بلندی پر آ گئی۔
اس انتہائی غیرمعمولی صورتِ حال میں دوسرے پائلٹ نے مداخلت کی، نارمل پائلٹ نے اسے ایمرجنسی سمجھ کر فور ہنگامی کوڈ جاری کیا۔
فلائٹ ڈیٹا کے مطابق جارحانہ پائلٹ نے طیارے کو انتہائی سیدھے رخ موڑ دیا، جب نارمل پائلٹ نے طیارہ فوری سنبھالتے کی کوشش کی تو مزاحمت ہوئی، ہاتھا پائی کے دوران طیارہ 9 منٹ میں مزید 4 ہزار فٹ نیچے آیا۔
ذرائع کے مطابق جارحانہ انداز کو دیکھ کر نارمل پائلٹ نے ہائی جیکنگ کوڈ جاری کیا، اس پرتشدد کارروائی کے دوران فضائی عملے نے بھی فوری مداخلت کی، کوڈ آن ہوتے ہی زمین پر موجود ایئر ٹریفک کنٹرولرز الرٹ ہو گئے۔
اردن کی فضائی حدود سے طیارے کا رخ موڑ کر سعودی حدود میں لایا گیا، پھر طیارے کو سعودی عرب کے شہر تبوک میں ہنگامی طور پر اتارا گیا، اس موقع پر سعودی سیکیورٹی فورسز نے فوراً رن وے پر جہاز کو گھیرے میں لے لیا۔
حکام کی جانب سے پائلٹس کو حراست میں لے کر بلیک باکس کے ذریعے واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہے۔