رائل ایئر فورس کے فیئر فورڈ اڈے پر بم حملے کی مبینہ منصوبہ بندی کی انسداد دہشت گردی پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس معاملے کے ایران سے تعلق کی تحقیق کر رہی ہے، رائل ایئرفورس کے اڈے پر امریکی بمبار طیارے موجود ہیں۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطاقب ایک زیر گردش تصویر میں مشکوک افراد رن وے سے صرف 350 میٹر دور تھے، دہشت گردی منصوبے کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کاؤنٹر ٹیرر ازم پولیس نے تحقیقات کی قیادت سنبھال لی، گرفتاریاں ایکسپلوسوز ایکٹ کے تحت عمل میں آئیں، اڈے پر اہلکار چوکنا ہیں۔
اتوار کی صبح مشکوک گاڑیوں کی آمد کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، آر اے ایف فیئر فورڈ کے قریب 85 گھروں کو خالی کروالیا گیا۔
وزیراعظم اینڈی برنہم کو صورتحال سے باخبر رکھا جارہا ہے، امریکا فضائی اڈے کو ایران جنگ کے لیے استعمال کرتا رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ان پر کافی عرصے سے نظر رکھے ہوئے تھے اور ہم نے انہیں پکڑ لیا، وہ ہمیں بڑا نقصان پہنچانے کی کوشش میں تھے۔