دفاعی معاہدے پر تنقید کرنے والوں کو ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کرارا جواب دیا ہے۔
اتحاد کے امتحان پاس کرنے کے سوال پر سابق امریکی سفیر جیمز جیفری کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ پچاس سال میں نیٹو چارٹر میں اجتماعی دفاع کے آرٹیکل 5 کا اطلاق کتنی بار ہوا؟۔
ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ نیٹو کے پچاس برسوں میں آرٹیکل 5 صرف ایک بار نافذ ہوا مگر کوئی اسے تو کاغذی شیر نہیں کہہ رہا۔
حاقان فیدان نے نئے دفاعی اتحاد سے یمن بحران کے فوری حل کے مطالبے کو بھی نامناسب قرار دے دیا۔