آزاد جموں و کشمیر کے نئے صدر کا انتخاب آج ہوگا، پولنگ اسمبلی ہال مظفرآباد میں ہوگی، انتخاب مکمل ہونے کے بعد نو منتخب صدر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
آزاد کشمیر کی حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعت عوامی دست و بازو پارٹی کے 32 اور اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی کے 14 ارکان اسمبلی سمیت 46 ارکان نئے صدر کا انتخاب کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے نامزد صدارتی امیدوار ڈاکٹر نجیب نقی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چودھری لطیف اکبر مدمقابل ہیں۔
صدارتی انتخاب کے لیے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس صبح 10 بجے اسپیکر چودھری طارق فاروق کی صدارت میں منعقد ہوگا۔
صدارتی انتخاب اور منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ارکان اسمبلی، سیاسی وسماجی شخصیات اور اعلیٰ سول و فوجی حکام کو دعوت نامے جاری کر دیے گئے ہیں۔