کن کمپنیوں میں خواتین ملازمین کی آمدنی اور تعداد مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے؟
ڈنمارک میں کی گئی تحقیقات میں دلچسپ اعداد و شمار سامنے آگئے۔
تحقیق کے مطابق جن کمپنیوں کے منیجرز پہلی بار بیٹی کے والد بنتے ہیں، ان کمپنیوں میں خواتین ملازمین کی آمدنی اور تعداد مرد ملازمین کے مقابلے میں بہتر ہوجاتی ہے۔
تحقیق کے مطابق کمپنی کے منیجرز کے ہاں پہلی بیٹی کی ولادت کے بعد خواتین اور مرد ملازمین کی تنخواہوں میں فرق کم ہوجاتا ہے اور خواتین کی آمدنی اور خواتین ملازمین کی تعداد کا تناسب مردوں کے مقابلے میں 4 فیصد سے زیادہ ہو جاتا ہے جبکہ بیٹے کی پیدائش پر ایسا کوئی فرق نہیں دیکھا گیا۔