ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی۔
ایرانی عدلیہ کے مطابق گزشتہ برس کی 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیل کو میزائل تنصیبات سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کرنے کے جرم میں سزا یافتہ شخص کو پھانسی دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کئی دہائیوں سے جاری شیڈو وار میں ایران متعدد ایسے افراد کو سزائیں دے چکا ہے جن پر موساد سے روابط اور ایٹمی پروگرام کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔