یورپی یونین نے 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز پیش کر دی۔
یورپی کمیشن کی صدر نے یورپی پارلیمنٹ میں سالانہ خطاب کے دوران EU Kids Act نامی اس سخت ڈیجیٹل ہیلتھ ایکٹ کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ Big Tech کمپنیاں بچوں کو ان کے بچپن سے محروم کر رہی ہیں، جسے مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
اس مجوزہ قانون کے تحت بچوں کی ذہنی صحت کے تحفظ کے لیے عمر کے لحاظ سے درج ذیل 3 مختلف درجے طے کیے گئے ہیں، 13 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی۔
13 سے 15 سال تک کے بچے آزادانہ پرسنل اکاؤنٹ نہیں بنا سکیں گے جبکہ 15 سے 18 سال عمر تک کے درجے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے لازمی ہو گا کہ وہ نوجوانوں کو نقصان دہ الگورتھم اور Safe Design فراہم کریں۔