قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک نے کہا ہے کہ 27 ستمبر سے پہلے حکومت سے بات چیت کی توقع نہ رکھی جائے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں شاہد خٹک اور ن لیگ کے جاوید لطیف نے شرکت کی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانی چیئرمین کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، ان سے ملاقاتیں بند ہیں اور اُن تک رسائی نہیں ہے۔ ان حالات میں 27 ستمبر سے پہلے حکومت سے بات چیت کی توقع نہ رکھی جائے۔
جاوید لطیف نے کہا کہ نئے صوبے تو دور نئے اضلاع بنانے کے لیے بھی حالات مناسب نہیں۔
ن لیگی رہنما نے اپیل کی کہ ایک بار بلدیاتی نظام کو بااختیار کرنے کا تجربہ بھی کرکے دیکھ لیں۔