Home تازہ ترینکراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

by 93 News
0 comments

کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، صوبائی محکمہ صحت نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں مجموعی طور پر 8 افراد منکی پاکس کا شکار ہوئے ہیں۔ 

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ بھر میں اب تک ایم پاکس کے 33 کیسز رپورٹ ہوئے۔ خیرپور میں سب سے زیادہ 22 ایم پاکس کیسز سامنے آئے، گزشتہ 5 دنوں میں خیرپور سے کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ 

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سکھر سے اب تک منکی پاکس کے تین کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، ایم پاکس کی صورتحال میں بہتری آئی اور معاملات قابو میں ہیں۔ 

محکمہ صحت کے مطابق سکھر میں 50 سے زائد ہیلتھ کیئر ورکرز کو تربیت فراہم کی ہے، اہم طبی اداروں میں انفیکشن کنٹرول آڈٹس مکمل کرلیے ہیں۔ 

محکمہ صحت کے مطابق سکھر اور خیرپور کے اسپتالوں میں آئی پی سی آڈٹس کیے گئے، نوزائیدہ اور کریٹیکل کیئر یونٹس میں احتیاطی اقدامات سخت کر دیے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00