Home پاکستانمریم نواز سے ڈاکٹر حسنات کی ملاقات، پنجاب کو دنیا بھر میں میڈیکل ٹورازم ہب بنانے کا عزم

مریم نواز سے ڈاکٹر حسنات کی ملاقات، پنجاب کو دنیا بھر میں میڈیکل ٹورازم ہب بنانے کا عزم

by 93 News
0 comments
فوٹو: اسکرین گریب/ سوشل میڈیا

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے معروف برطانوی نژاد پاکستانی ڈاکٹر حسنات خان نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر مریم نواز نے عزم ظاہر کیا کہ وہ پنجاب کو دنیا بھر میں میڈیکل ٹورازم کا ہب بنانا چاہتی ہیں۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے ڈاکٹر حسنات کو ڈین جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ 

اس ملاقات میں نوتعمیر شدہ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے متعلق انتظامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو بہترین ادارہ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ پاک دھرتی کے سپوت نے غریب ہم وطنوں کی خدمت کا راستہ چن لیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب ہی نہیں پاکستان کے ہر فرد کو دل کے علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کےلیے کوشاں ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کو دنیا میں میڈیکل ٹورازم کا ہب بنانا چاہتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00