Home تازہ تریناسرائیلی فوج نے فلسطینی اسکول میں گھس کر طلبہ پر فائرنگ سے طالب علم و استاد کو شہید کردیا

اسرائیلی فوج نے فلسطینی اسکول میں گھس کر طلبہ پر فائرنگ سے طالب علم و استاد کو شہید کردیا

by 93 News
0 comments
اسکرین گریب/ ایکس 

اسرائیلی فوج و آبادکاروں نے رام اللّٰہ کے قریب اسکول میں گھس کر طلبہ پر فائرنگ کردی، جس سے ایک طالب علم اور استاد شہید ہوگئے۔

ایرانی میڈیا نے مغربی کنارے  میں رام اللہ کے المغیز سیکنڈری اسکول پر مسلح آبادکاروں کے فائرنگ کرنے کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ مل کر  آبادکاروں نے کلاس رومز میں داخل ہو کر فائرنگ اور ایک بچے کو شہید کردیا۔

حملے کے نتیجے میں نویں جماعت کا 14 سالہ طالب علم اوس حمدی النعسان اور 32 سالہ نوجوان جہاد مرزوق ابو نعیم شہید ہو گئے جبکہ تین دیگر فلسطینیوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

حمدی النعسان کے خاندان کے لیے یہ پہلا صدمہ نہیں تھا۔ اس کی دادی رہاب النعسان کے مطابق ان کے والد حمدی النعسان بھی 2019 میں آبادکاروں کے ہاتھوں مارے گئے تھے، اور کل اس کا بیٹا بھی شہید ہو گیا۔

عینی شاہدین اور اسکول انتظامیہ کے مطابق واقعے کے وقت طلبہ ماہانہ ٹیسٹ دے رہے تھے کہ اچانک مسلح آبادکار اسکول کی جانب بڑھے اور اسکول پر فائرنگ شروع کر دی۔ شدید فائرنگ سے طلبہ اور اساتذہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، جس کے بعد بچے  کلاس رومز کے اندر زمین پر بیٹھ گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے کے 5  لاکھ سے زائد آبادکاروں میں سے کئی اسرائیلی ریزرو فوجی ہیں، جو بعض اوقات ڈیوٹی سے ہٹ کر بھی فوجی وردی پہنتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00