Home تازہ ترینابتک منکی پاکس سے 9 اموات رپورٹ

ابتک منکی پاکس سے 9 اموات رپورٹ

by 93 News
0 comments
— فائل فوٹو

سندھ میں اب تک منکی پاکس سے 9 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔ 

محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں مجموعی طور پر منکی پاکس سے 122 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 25 کیسز کی لیبارٹری سے تصدیق ہو چکی ہے۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منکی پاکس کے 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں 1 کراچی اور 1 خیرپور سے تعلق رکھتا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق زیادہ تر کیسز ضلع خیر پور سے رپورٹ ہوئے ہیں، جہاں 18 تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں، اس کے علاوہ سکھر سے 3 اور کراچی سے 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ نے عوام اور طبی عملے سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر قریبی اسپتال سے رجوع کریں اور نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال میں خصوصی احتیاط برتیں۔

You may also like

Leave a Comment

About Us

We’re a media company. We promise to tell you what’s new in the parts of modern life that matter. Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo. Sed consequat, leo eget bibendum sodales, augue velit.

@2022 – All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0PenciDesign
Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00