قومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ کیمپ میں زیادہ تر میچز بوائز کے ساتھ کھیلے ہیں، بوائز کے ساتھ کھیل کر ہمیں بہت فائدہ ہوا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ دی ہینڈرڈ کھیلنا بہت اچھا لگا، پاکستان کی پہلی کھلاڑی بنی۔ ایونٹ میں پاکستان کا نام آیا خوشی ہوئی۔
قومی ٹیم کی کپتان نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان کی مزید کھلاڑیوں کو بھی موقع ملے گا۔ کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ بہت اہم ہے۔