ملک میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 5 ہزار 200 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 77 ہزار 136 روپے ہو گیا۔
10 گرام سونے کا بھاؤ 4 ہزار 458 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 09 ہزار 67 روپے ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 52 ڈالرز اضافے سے 4547 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 13700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔