خیبر پختونخوا کے وزیراطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ حکومت نے پوری کوشش کی کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہ ہو۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی پاسداری ہم پر احسان نہیں ہوگا، ہم بھی سپریم کورٹ کو کرائی گئی ہر یقین دہانی کی پاسداری کریں گے۔
شفیع جان کا کہنا تھا کہ جو رویہ ریاست کا بانی پی ٹی آئی کے ساتھ رہا ہے، وہ آج تک کسی سیاسی قیادت کے ساتھ نہیں رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اگر بانی پی ٹی آئی کو پہلے ہی اسپتال منتقل کردیتی تو اسے اخلاقی برتری حاصل ہوجاتی۔