گووندا اور سنیتا آہوجا کا ایک پرانا انٹرویو یوٹیوب پر دوبارہ سامنے آیا ہے، جو وائرل ہو رہا ہے۔ اس انٹرویو میں گووندا نے اپنی والدہ کے سنیتا کے ساتھ تعلق اور ان کی دی گئی وارننگ بارے میں بات کی تھی۔
گووندا نے بتایا کہ انہوں نے مجھے بولا کہ اگر تو نے اسے دھوکہ دیا تو تو بھیک مانگے گا۔ گووندا نے اس بارے میں بھی بات کی کہ ان کی والدہ سنیتا سے کتنی محبت کرتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ میری امی انہیں ہمارے گھر کی لکشمی کہا کرتی تھیں اور یہ بات سچ بھی ہے کیونکہ جس دن سے وہ میرے گھر اور میری زندگی میں آئی ہیں، ہم نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
یہ پرانا انٹرویو ایسے وقت میں دوبارہ سامنے آیا ہے جب گووندا اور سنیتا کی شادی ایک بار پھر خبروں کی سرخیوں میں ہے۔ واضح رہے کہ سنیتا آہوجا نے گووندا کے خلاف اپنا طلاق کا کیس واپس لے لیا ہے۔
گووندا اور سنیتا کی طلاق کی افواہیں گزشتہ فروری سے انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں۔ گووندا اور سنیتا کے تعلقات میں کشیدگی کی قیاس آرائیوں نے اس وقت زور پکڑا جب سنیتا آہوجا نے حالیہ کچھ انٹرویوز میں ذاتی تفصیلات شیئر کیں۔
گووندا اور سنیتا آہوجا کی شادی مارچ 1987 میں ہوئی تھی۔ اس جوڑے نے 1988 میں اپنی بیٹی ٹینا کی پیدائش کے بعد تک اپنی شادی کو راز میں رکھا۔ برسوں بعد 1997 میں ان کے ہاں بیٹے یشورودھن کی پیدائش ہوئی۔