غزہ میں 2024ء میں آسٹریلوی امدادی کارکن کی ہلاکت پر اسرائیل نے فوجداری تحقیقات سے انکار کر دیا جس پر آسٹریلیا نے احتجاج کیا ہے۔
اس حوالے سے آسٹریلوی وزیرِ خارجہ پینی وانگ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا نے اسرائیلی سفیر کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔
پینی وانگ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کا تحقیقات نہ کرنے کا فیصلہ ہمارے متوقع احتساب کے معیار سے بہت کم ہے، آسٹریلیا اسرائیلی حکومت کے اس فیصلے پر شدید غم و غصے میں ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ 2024ء میں فلاحی ادارے کے کارکنوں کی ہلاکت میں فوجداری تحقیقات کے لیے کوئی بنیاد نہیں ملی۔
واضح رہے کہ غزہ میں 2024ء میں فضائی حملے میں آسٹریلوی امدادی کارکن زومی فرینکوم سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے تھے۔