ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چیف مذاکرا ت کار محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایرانی اور عراقی عوام کے درمیان تاریخی رشتہ ہے جسے توڑا نہیں جا سکتا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عراق کے ساتھ ہمسائیگی کی بنیاد بھائی چارے، غیر ملکی مداخلتوں کے خلاف مزاحمت اور مشترکہ مستقبل پر یقین کے اصولوں پر قائم ہوئی۔
ایرانی اسپیکر قالیباف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ آج عراق کا دورہ کریں گے۔
اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ پھر فوجی ایکشن کے ذریعے سفارت کاری کی تکمیل کی جائے اور وعدوں کی خلاف ورزی کا عملی ردِعمل دیا جائے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ایران پر دباؤ بڑھانے سے امریکا وہ رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا جو کبھی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کا حصہ ہی نہیں تھیں۔
باقر قالیباف نے یہ بات امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ اور وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے بیانات پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی تھی۔