اسپورٹس بورڈ پنجاب نے صوبے کے تمام اسکولز میں ہاکی سامان اور کٹس دینے کا اعلان کر دیا۔
ہاکی کے سامان کی تقسیم کے حوالے سے اسپورٹس بورڈ پنجاب کا اجلاس ہوا جس میں صوبے کے تمام ڈویژن اسپورٹس افسران نے آن لائن شرکت کی۔
ہاکی کی ترقی کے لیے پنجاب کے تمام ڈویژن میں مرحلہ وار ہاکی کا سامان اور کٹس تقسیم کی جائیں گی۔
ترجمان ایس بی پی کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں 21 اگست کو ہاکی کا سامان تقسیم کیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اسکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ہاکی کے سامان کی ترسیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔