فلپائن کے ہائی اسکول میں طالب علم کی ساتھی طلبہ پر فائرنگ سے 1 طالب علم ہلاک اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے طالب علم نے فائرنگ کے واقعے کے بعد خودکشی کر لی۔
فائرنگ کرنے والا نویں اور ہلاک ہونے والا دسویں جماعت کا طالب علم تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا طالب علم رائفل اور پستول ساتھ لایا تھا، اسکول میں صورتِ حال قابو میں ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلپائن میں 1 ماہ پہلے بھی اسکول میں فائرنگ سے 3 طلبہ ہلاک اور 20 زخمی ہوئے تھے۔