پیٹرولیم ڈویژن نے آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق 19 اگست کےلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 34 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافے کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 334 روپے 54 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں کے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
یاد رہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے گزشتہ روز پیٹرول 5 روپے 77 پیسے اور ڈیزل 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا تھا۔