پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روز کیلئے اضافہ کردیا گیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے 18 اگست کیلئے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پیٹرول 5 روپے 77 پیسے فی لیٹر منہگا کر دیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 20 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، اس اضافے کے ساتھ ہی ڈیزل کی نئی قیمت 390 روپے 42 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔