Home اہم خبریںعمان کے قریب آئل ٹینکر سے تیل کا اخراج، کچھ تیل ساحل تک پہنچ گیا

عمان کے قریب آئل ٹینکر سے تیل کا اخراج، کچھ تیل ساحل تک پہنچ گیا

by 93 News
0 comments
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

عمان کے قریب آئل ٹینکر سے تیل کا اخراج جاری ہے، کچھ تیل ساحل تک پہنچ گیا۔

اقوام متحدہ کی شپنگ ایجنسی کے مطابق عمان کے جزیرے القبلیہ کے شمال مشرق میں پھنسے آئل ٹینکر کیرولین بیزینگی سے تیل کا اخراج جاری ہے۔

یو این شپنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ ٹینکر سے خارج کچھ تیل عمان کے ساحلی علاقے تک پہنچ رہا ہے، ٹینکر سے خارج ہونے والا تیل سمندر میں شمال مشرق کی جانب بہہ رہا ہے۔

شپنگ ایجنسی نے کہا کہ موسمی صورتِ حال کے باعث ٹینکر تک رسائی محدود اور امدادی کارروائیوں میں تاخیر ہوئی، کیرولین بیزینگی عمان کے شہر شربیثات سے 22 ناٹیکل میل سمندر میں موجود ہے۔

عمانی حکومت کا کہنا ہے کہ قدرتی محفوظ علاقے کے قریب پھنسے ٹینکر سے خام تیل کے اخراج سے 400 مربع کلومیٹر پر تیل کی تہہ بن گئی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00