Home اہم خبریںایران نے جنگ کو ٹرمپ کی صدارت کی مدت ختم ہونے تک طول دینے کا اشارہ دے دیا

ایران نے جنگ کو ٹرمپ کی صدارت کی مدت ختم ہونے تک طول دینے کا اشارہ دے دیا

by 93 News
0 comments
فوٹو: ایرانی میڈیا 

ایران نے جنگ کو ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کی مدت ختم ہونے تک طول دینے کا اشارہ دے دیا۔

کمانڈر پاسداران انقلاب کے مشیر محمد رضا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران کو وہ طاقت حاصل کرنی ہے کہ دشمن حملہ کرنے کی جرات ہی نہ کر سکے۔ ایک طریقہ تو یہ ہے کہ جنگ کو موجودہ امریکی صدر کی مدت کے خاتمے تک طول دیں اور دشمن کو مسلسل نقصان پہنچاتے رہیں، تاکہ اگلی بار جب کوئی ایران پر حملہ کرنے کا سوچے تو اسے پتہ ہو کہ اس حملے کی قیمت بھی چکانی پڑے گی۔ 

محمد رضا نے کہا کہ امریکا بغیر کسی حکمتِ عملی کے جنگ لڑ رہا ہے۔ وہ ہر دو یا تین دن بعد کسی نئے ہدف کا اعلان کرتے ہیں۔ کبھی جزیرہ خارگ پر چڑھائی کی دھمکی دیتے ہیں۔ کبھی آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی بات کرتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ جنگ جتنی طویل ہوگی، ایران کو اتنا ہی تجربہ حاصل ہوگا۔ ایران ہر روز جتنے میزائل استعمال کرتا ہے، اس سے زیادہ بنا لیتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00