Home اہم خبریںاے ایس آئی کی ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی، ملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اے ایس آئی کی ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی، ملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

by 93 News
0 comments

فائل فوٹو 

لاہور کے تھانہ غازی آباد میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کے  مبینہ ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں ملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا، ایف آئی آر میں اغوا کی دفعات کا اضافہ بھی کردیا گیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) انویسٹی گیشن محمد نوید کا کہنا ہے کہ ملزم کےخلاف زیادتی کی ایف آئی آر میں اغوا کی دفعات کا اضافہ کیا گیا ہے، متاثرہ لڑکی کو تھانے لانے کیلئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ابتدائی طبی ملاحظے میں لڑکی سے زیادتی کے شواہد نہیں ملے تھے، لڑکی گداگر ہے، پہلے بھی ایک بار تھانے لائی گئی تھی، مبینہ زیادتی کا واقعہ 2 اگست کو پیش آیا، 3 اگست کو ایف آئی آر درج ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی این اے رپورٹ آنے پر ہی زیادتی کا تعین ہوگا، متاثرہ لڑکی کی ذہنی حالت جانچنے کے لیے میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دیا گیا ہے، لڑکی ذہنی معذور ہے یا نہیں، میڈیکل بورڈ 18 اگست کو فیصلہ کرے گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00