Home انٹرٹینمنٹملیکا شیراوت، ریا چکرورتی میں تلخ کلامی، منافقت، بدتمیزی اور گھٹیا رویہ قرار

ملیکا شیراوت، ریا چکرورتی میں تلخ کلامی، منافقت، بدتمیزی اور گھٹیا رویہ قرار

by 93 News
0 comments

بھارتی اداکارہ ملیکا شیراوت اور ریا چکرورتی کی تلخ کلامی کو بعض انٹرنیٹ صارفین نے منافقت، بدتمیزی کی انتہائی اور گھٹیا رویہ قرار دیدیا۔

انٹرنیٹ پر ریلیٹی شو ’دی ٹریٹرز سیزن 2‘ کے ایک وائرل کلپ کی وجہ سے شدید بحث چھڑگئی، 49 سالہ ملیکا شیراوت نے 34 سالہ ریا چکرورتی کو جیل میں گزارے دنوں کا طعنہ دے دیا۔

13 اگست سے کرن جوہر کی میزبانی میں شروع ہونے والے شو کے دوسرے سیزن کی پہلی قسط کے چند کلپس سامنے آئے ہیں۔

دراصل ہوا یہ ہے کہ شو کی ایک شریک کار نے ملیکا شیراوت کی انڈسٹری میں واپسی پر تبصرہ کیا تو ریا چکرورتی نے اس کا دفاع کیا۔

جواب میں ملیکا شیروات نے ساتھی اداکارہ کو جیل میں گزارے گئے وقت کا طعنہ دیا تو ریا چکرورتی اس پر برہم دکھائی دیں۔

اس گفتگو پر انٹرنیٹ صارفین کی بڑی تعداد 2 حصوں میں تقسیم ہوگئی، کچھ لوگوں نے اسے ملیکا کی طرف سے منہ توڑ جواب دیا اور بعض نے اسے بے عزتی اور غیر اخلاقی رویہ کہہ کر تنقید کی۔

انٹرنیٹ صارفین کے بڑے طبقے سے اسے غلاظت، منافقت، تذلیل، انتہائی بدتمیزی، غیر اخلاقی اور گھٹیا رویہ قرار دیا ہے تو کچھ نے اسے باکمال تفریحی جواب قرار دیا ۔

ایک صارف نے لکھا کہ کلپس دیکھ کر شو بہت مصالحے دار لگ رہا ہے، اسے دیکھنے میں مزہ آئے گا ۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00