Home انٹرٹینمنٹنمرہ خان کا لڑکیوں کے والدین کو مشورہ

نمرہ خان کا لڑکیوں کے والدین کو مشورہ

by 93 News
0 comments

نمرہ خان — فائل فوٹو

دوسری شادی میں اختلافات کی خبریں سامنے آنے کے بعد معروف اداکارہ نمرہ خان نے لڑکیوں کے والدین کو بھکاریوں سے اپنی بیٹی کی شادی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

نمرہ خان ایک اداکارہ اور ماڈل ہیں جو کئی برس سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں، وہ کئی بڑے واقعات کے باعث خبروں میں رہ چکی ہیں، جن میں ایک ہولناک ٹریفک حادثہ اور پہلی شادی میں مبینہ گھریلو تشدد بھی شامل ہے۔

حال ہی میں انہوں نے دوسری شادی کی اور اپنی خوشی دنیا کے ساتھ شیئر کی، تاہم یہ خوشی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔

نمرہ خان اور ان کے موجودہ شوہر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے علیحدگی سے متعلق مبہم پوسٹس شیئر کر رہے ہیں، تاہم کسی نے بھی علیحدگی سے متعلق واضح اعلان نہیں کیا۔

اداکارہ آج کل تکلیف دہ اور اذیت سے بھرپور رویوں کے حامل مردوں کے خلاف پیغامات شیئر کر رہی ہیں، وہ اس بات پر بھی زور دے رہی ہیں کہ ایک خاتون کے لیے کسی غلط شخص سے شادی کرنے سے بہتر ہے کہ تنہا اور خودمختار زندگی بسر کریں۔

اب انہوں نے لڑکیوں کے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ اپنی بیٹیوں کی شادی کرنے سے پہلے کن باتوں کو مدنظر رکھنا چاہیے۔

نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر وائرل ایک والد کا پیغام ری شیئر کیا جس میں وہ بیٹیوں کے والدین کو مشورہ دے رہے تھے کہ اپنی بیٹیوں کی شادی بھکاریوں سے نہ کریں یعنی ایسے مردوں سے نہ کریں جو مالی طور پر دوسروں کے محتاج ہوں۔

اداکارہ نے بھی اسی مشورے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ رشتہ طے کرنے سے پہلے لڑکے کی مالی حیثیت دیکھنا بہت ضروری ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00