Home اہم خبریںپاکستان کے ہائی کمشنر کی لندن میں کام کرنے والے پاکستانی میڈیا ہاؤسز کے نمائندگان سے ملاقات

پاکستان کے ہائی کمشنر کی لندن میں کام کرنے والے پاکستانی میڈیا ہاؤسز کے نمائندگان سے ملاقات

by 93 News
0 comments
پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر ٹیپو عثمان—فائل فوٹو

پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے لندن میں کام کرنے والے پاکستانی میڈیا ہاؤسز کے نمائندگان کے ساتھ تعارفی ملاقات کی ہے۔

ہائی کمشنر نے معرکہ حق کے دوران برطانیہ میں پاکستانی میڈیا کے مثبت کردار کو سراہا اور دیگر اہم امور کے حوالے سے پاکستانی کمیونٹی کو باخبر رکھنے میں میڈیا کی کاوشوں کی تعریف کی۔

ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہائی کمیشن لندن پاکستانی میڈیا کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا تاکہ برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کو ہائی کمیشن کے اقدامات سے آگاہ رکھا جا سکے اور ان کی بہتر خدمت کی جا سکے۔

میڈیا نمائندگان نے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان کو ہائی کمشنر کا منصب سنبھالنے پر خوش آمدید کہا۔

تعمیری اور باہمی تبادلہ خیال کے دوران میڈیا نمائندگان نے برطانیہ بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی تک رسائی کو مزید مؤثر بنانے اور ان کی فلاح و بہبود کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00