روس میں 4 سال سے قید سابق امریکی فوجی رابرٹ گلمین رہائی کے بعد امریکا پہنچ گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے رابرٹ گلمین کی سزا معاف کرنے پر رضا مندی ظاہر کی جبکہ انہیں صحت کی خرابی کے باعث انسانی بنیادوں پر رہا کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی فوجی کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیوٹن سے گفتگو کے بعد انسانی بنیادوں پر رابرٹ گلمین کی رہائی ممکن ہوئی۔
ٹرمپ کے مطابق روس نے بدلے میں کسی روسی قیدی کی رہائی کا مطالبہ نہیں کیا۔
رابرٹ گلمین کو روسی پولیس افسر پر تشدد کے الزام میں 2022ء میں ماسکو سے گرفتار کیا گیا تھا اور وہ گزشتہ 4 سال سے روس میں قید تھا۔