Home اہم خبریںراولپنڈی میں ہلاک ہونے والا شخص پی ٹی آئی کارکن تھا، شفیع جان

راولپنڈی میں ہلاک ہونے والا شخص پی ٹی آئی کارکن تھا، شفیع جان

by 93 News
0 comments

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما شفیع جان نے تصدیق کی ہے کہ راولپنڈی مال روڈ پر ہلاک ہونے والا شخص پی ٹی آئی کا کارکن تھا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران شفیع جان نے مان لیا کہ فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والا محمد حسین ضلع خیبر کا رہائشی تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس کا تعلق ایم پی اے عبدالغنی کے حلقے سے ہے، تاہم اس کے پاس کوئی پارٹی عہدہ نہیں تھا نہ ہی اسے کوئی ذمے داری سونپی گئی۔

دوران پروگرام شفیع جان نے سیکیورٹی فورسز کے اہلکار پر فائرنگ کی مذمت کی اورکہا کہ اس واقعے کو تحریک انصاف کے ساتھ جوڑنا زیادتی ہے۔

اُنہوں نے راولپنڈی مال روڈ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے لانے اور مکمل تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔

وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات کی وجہ سے کارکن اس طرح کی حرکتیں کرتے ہیں، راولپنڈی کے واقعے کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00