Home اہم خبریںاسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے شادی کرلی

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے شادی کرلی

by 93 News
0 comments
فائل فوٹو

پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے شادی کرلی۔

11 اگست کو دونوں نے اپنے اپنے سوشل میڈیا پروفائلز پر تصویر پوسٹ کرکے اپنی شادی کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصویر میں دونوں کے ہاتھ ایک دوسرے کے ہاتھ میں دکھائی دے رہے ہیں اور دونوں نے شادی کی انگوٹھیاں پہن رکھی ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز 2016 سے رشتے میں ہیں۔ رونالڈو کے پانچ بچے ہیں، تین بچے دیگر ماؤں جبکہ دو بچے جارجینا سے ہیں۔ 

اطلاعات کے مطابق ان کی پہلی ملاقات اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ایک اسٹور پر ہوئی تھی، جہاں اس وقت رونالڈو ریال میڈرڈ کی جانب سے کھیل رہے تھے۔

سابق ریال میڈرڈ، مانچسٹر یونائیٹڈ اور یووینٹس اسٹار رونالڈو اب اپنے کیریئر کے 1000 گول مکمل کرنے سے صرف 24 گول دور ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00