Home اہم خبریںبنگلادیشی کسانوں نے بھارتی فورسز کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا

بنگلادیشی کسانوں نے بھارتی فورسز کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا

by 93 News
0 comments
علامتی فوٹو

بھارتی فورسز کی جانب سے بنگلادیش کے کسان کو حراست میں لیے جانے کے بعد بنگلادیشی کسانوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرحد پار کرکے بھارتی کسانوں کو اٹھا کر لے آئے۔

بھارتی ریاست مغرب بنگال اور بنگلادیش کے سرحدی علاقے ’میہر پور سدر‘ پر اس وقت تناؤ پھیل گیا جب بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے 70 سالہ بنگلادیشی کسان عبدالمنان کو اپنے کھیتوں میں اسپرے کرتے وقت حراست میں لیا۔

عبدالمنان کو حراست میں لیے جانے کے بعد ان کے اہلخانہ اور دیہاتیوں نے بی ایس ایف سے ان کی رہائی کی بار بار درخواست کی، لیکن بی ایس ایف نے انہیں چھوڑنے سے انکار کر دیا۔

کسان کے پوتے ابراہیم خلیل اللّٰہ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ’جب بی ایس ایف نے ہمارے دادا کو چھوڑنے سے انکار کر دیا تو علاقے کے لوگ شدید غصے میں آ گئے۔ مجبوراً دیہاتیوں نے سرحد کے قریب سے دو بھارتی کسانوں کو اٹھالیا اور انہیں بنگلادیش منتقل کر کے بی جی بی کے حوالے کردیا تاکہ ہمارے دادا کی رہائی ممکن ہو سکے۔‘

واقعے کے فوراً بعد بارڈر گارڈ بنگلادیش (بی جی بی) اور بھارت کی بی ایس ایف کے درمیان سرحد کی زیرو لائن پر ہنگامی ’فلیگ میٹنگ‘ ہوئی۔

بی جی بی بٹالین کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل نجم الحسن نے تصدیق کی کہ مذاکرات کے بعد بنگلادیشی کسان عبدالمنان کو واپس بنگلادیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا جبکہ بنگلادیشی دیہاتیوں کی تحویل میں موجود دونوں بھارتی کسانوں کو بھی بحفاظت بی ایس ایف کے سپرد کردیا گیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00