Home اہم خبریںبرسلز میں سفارت خانہ پاکستان کے زیراہتمام ’پاکستان فیسٹیول 2026‘

برسلز میں سفارت خانہ پاکستان کے زیراہتمام ’پاکستان فیسٹیول 2026‘

by 93 News
0 comments

برسلز میں سفارت خانہ پاکستان کے زیراہتمام ‘پاکستان فیسٹیول 2026 ‘ کا انعقاد کل (12 اگست) ہوگا۔ 

یورپین دارالحکومت برسلز کے معروف سیاحتی مقام گرینڈ پیلس سے متصل، پیلس آگورا میں منعقد ہونے والی یہ تقریب صبح 10 بجے سے لیکر رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔ 

اس فیسٹیول میں پاکستانی کلچر کے تمام شعبوں بشمول اس کی روایتی کھانے، زیورات، ملبوسات، ہینڈی کرافٹس کے اسٹالز کے علاوہ پاکستان کے سیاحتی امکانات کے بارے میں بھی معلوماتی لٹریچر دستیاب ہوگا۔ 

علاوہ ازیں فیسٹیول کے شرکاء کیلئے لائیو میوزک کا اہتمام کیا گیا ہے، جبکہ فیسٹیول میں داخلہ بلکل مفت ہوگا۔ 

سفارت خانے کے شعبہ اطلاعات اور شعبہ تجارت کے مطابق اس فیسٹیول کا مقصد نہ صرف یورپ کے مرکز میں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنا ہے بلکہ دنیا کے سامنے اس کی تجارتی صلاحیت کو بھی نمایاں کرنا ہے ۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00