Home اہم خبریںچینی برآمد کی اجازت کیلئے شوگر ملز مالکان کا حکومت کو تیسرا خط

چینی برآمد کی اجازت کیلئے شوگر ملز مالکان کا حکومت کو تیسرا خط

by 93 News
0 comments

چینی برآمد کی اجازت کیلئے شوگر ملز مالکان نے حکومت کو تیسرا خط لکھ دیا۔

وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو لکھے گئے خط میں شوگر ملز مالکان نے کہا کہ فوری طور پر 6 لاکھ 33 ہزار ٹن سرپلس چینی برآمد کی اجازت دی جائے، جبکہ باقی زائد اسٹاک سیزن شروع ہونے کے ایک ماہ کے اندر برآمد کی اجازت دی جائے۔ 

شوگر ملز مالکان کے خط کے مطابق ملک میں 31 جولائی 2026 تک31 لاکھ میٹرک ٹن چینی کے اسٹاک موجود ہیں، چینی کی ملکی ماہانہ اوسط کھپت 5 لاکھ 64 ہزار 196میٹرک ٹن ہے۔ 

خط کے مطابق اگلے کرشنگ سیزن کے آغاز پر 11 لاکھ 97 ہزار ٹن زائد چینی کا بڑا ذخیرہ موجود ہو گا، اگلے کرشنگ سیزن میں دوبارہ گنے کی بمپر فصل متوقع ہے۔ 

شوگر ملز مالکان کے خط کے مطابق شوگر انڈسٹری کو چینی کے بڑے ذخائر رکھنے کے چیلنج کا سامنا ہے، چینی فروخت نہ ہونے والے اسٹاکس کی بدولت ملوں کو فنڈز کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00