Home اہم خبریںمیر رضا کا ڈی این اے والدین سے میچ کرگیا، تفتیشی ٹیم میں 2 ارکان کا اضافہ

میر رضا کا ڈی این اے والدین سے میچ کرگیا، تفتیشی ٹیم میں 2 ارکان کا اضافہ

by 93 News
0 comments

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کا ڈی این اے والدین سے میچ کرگیا۔

میر رضا قتل کیس کی تفتیشی ٹیم میں مزید 2 ممبران کے اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی سراج الدین اور انسپکٹر محمد علی تفتیشی ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق میر رضا کیس کی تفتیشی ٹیم میں 2 ارکان کے اضافے مجموعی ٹیم 7 رکنی ہوگئی ہے۔

اس سے قبل میر رضا کیس میں سابق تفتیشی افسر نے رپورٹ جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں میر رضا قتل کیس کی سماعت ہوئی، سابق تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے اور مزید مہلت طلب کی۔

سابق تفتیشی افسر نے کہا کہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں، اعلیٰ حکام نے مقدمے کے تفتیشی افسر کو تبدیل کردیا ہے، آئندہ سماعت پر نئے تفتیشی افسر پیش ہوں گے۔

عدالت نے سابق تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرلی اور رپورٹ 15 اگست تک جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00