Home اہم خبریںیمنی حوثیوں کا باب المندب میں کارگو جہاز پر حملہ، عملے کے 3 ارکان ہلاک

یمنی حوثیوں کا باب المندب میں کارگو جہاز پر حملہ، عملے کے 3 ارکان ہلاک

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو

  یمنی حکومت اور کوسٹ گارڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ بحیرۂ احمر میں باب المندب کے مقام پر حوثیوں نے کارگو جہاز پر حملہ کیا ہے۔

حوثیوں کے حملے میں کارگو جہاز کے ڈیک کو نشانہ بنایا گیا جس میں عملے کے 3 ارکان ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب میری ٹائم سیکیورٹی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ بحیرۂ احمر میں ایک کارگو جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ادھر برطانوی میری ٹٓائم ٹریڈآرگنائزیشن کے مطابق خلیج عمان میں کنٹینر شپ کو واقعہ پیش آنے کی اطلاع ہے۔

میری ٹائم سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خلیج عمان میں کنٹینر جہاز پر ممکنہ طور پر میزائل حملہ ہوا ہے، پاناما کے پرچم بردار کنٹینر جہاز کو ممکنہ میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا، کنٹینر پر حملہ پاکستانی ساحل سے تقریباً 71 ناٹیکل میل کے فاصلے پر ہوا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00