Home اہم خبریںلاہور اور ملتان سے سائبر ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

لاہور اور ملتان سے سائبر ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

by 93 News
0 comments

— فائل فوٹو

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجسنی (این سی سی آئی اے) نے لاہور اور ملتان سے سائبر ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق لاہور سے آن لائن ہراسانی اور شہری کو بدنام کرنے میں ملوث ملزم عظیم جعفری کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے موبائل فون برآمد کیا گیا ہے، ملزم کے خلاف تفتیش جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملتان سے سائبر ہراسانی اور بلیک میلنگ کی کارروائیوں میں ملوث 2 ملزمان جمشید اور سجاد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزم جمشید واٹس ایپ کے ذریعے خاتون کو دھمکیاں دینے اور بلیک میلنگ میں ملوث تھا۔

دوسرے ملزم سجاد سرور کے موبائل سے واٹس ایپ پر مبنی قابلِ اعتراض مواد برآمد ہوا ہے۔

این سی سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ شہریوں کو بلیک میل کرنے والے مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00