Home انٹرٹینمنٹمیرے وی لاگز میں ایسا مواد نہیں جو بچوں کو نقصان پہنچائے: ڈکی بھائی

میرے وی لاگز میں ایسا مواد نہیں جو بچوں کو نقصان پہنچائے: ڈکی بھائی

by 93 News
0 comments

— اسکرین گریب

پاکستانی معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے اپنے تفتیشی افسر کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میرے وی لاگز میں ایسا مواد نہیں جو بچوں کو نقصان پہنچائے یا ان پر منفی اثرات مرتب کرے۔

ڈکی بھائی کا شمار ان یوٹیوبرز میں ہوتا ہے جنہوں نے اسٹریمنگ، روسٹنگ اور فیملی وی لاگز کے ذریعے اپنی شناخت بنائی، انہیں اُس وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب بدنامِ زمانہ بیٹنگ ایپس کیس میں انہیں 3 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔

ڈکی بھائی کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران میرے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا گیا، شدید قانونی جنگ اور میڈیا ٹرائل کے بعد مجھے 3 ماہ بعد ضمانت ملی اور کیس کے تفتیشی افسران کو بھی معطل کر دیا گیا۔

مختلف سوشل میڈیا انٹرویوز و پوسٹس میں ڈکی بھائی سمیت دیگر یوٹیوبرز پر الزام لگایا گیا کہ وہ اپنی ویڈیوز کے ذریعے بچوں پر منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں۔

اب حالیہ انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں ڈکی بھائی نے ان لوگوں کو آڑے ہاتھوں لیا جو سمجھتے ہیں کہ یوٹیوبرز بچوں کی تربیت پر منفی اثر ڈال رہے ہیں اور کہا مذکورہ مؤقف بالکل بے بنیاد ہے۔

یوٹیوبر نے سوال اٹھایا کہ ان بچوں کے والدین کہاں ہیں جو سمجھتے ہیں کہ مبینہ طور پر یوٹیوبرز کی وجہ سے بچے منفی طور پر متاثر ہو رہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ میری ویڈیوز ہمیشہ صاف ستھری ہوتی ہیں، تاہم اپنے بچوں پر نظر رکھنا والدین کی ذمے داری ہے۔

یوٹیوبر نے بتایا کہ ماضی میں میرے والد مجھے کہتے تھے کہ اگر میں اچھی طرح پڑھوں گا تو مجھے PS2 گیم کنسول لے کر دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ میرے والد نے میرے کمپیوٹر پر سیکیورٹی اور نگرانی کا نظام رکھا ہوا تھا اور میری آن لائن سرگرمیوں پر بھی نظر رکھتے تھے۔

ڈکی بھائی نے سوال کیا کہ آج کل والدین اپنے بچوں کی نگرانی اور تربیت کی ذمے داری کیوں نہیں نبھا رہے؟ اور بچوں کے متاثر ہونے کا الزام یوٹیوبرز پر کیوں عائد کیا جا رہا ہے؟

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00