Home اہم خبریںجانوروں کے حملے، 8 ماہ میں 50 افراد ہلاک

جانوروں کے حملے، 8 ماہ میں 50 افراد ہلاک

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو 

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں رواں سال اب تک جنگلی جانوروں کے حملوں میں 50 افراد جان سے جا چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شیروں کی سب سے زیادہ آبادی رکھنے والی ریاست مدھیہ پردیش میں جنگلی حیات اور انسانی آبادی کے درمیان تصادم خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ 

بھارتی محکمۂ جنگلات کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق 2026ء کے پہلے 8 ماہ میں جنگلی جانوروں کے حملوں میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوئے جبکہ اسی عرصے میں 45 سے زائد شیروں کو بھی ہلاک کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق 50 انسانی ہلاکتوں میں 22 افراد شیروں، 8 جنگلی سوروں، 7 ہاتھیوں، 4 ریچھوں اور 1 شخص تیندوے کے حملے میں مارا گیا۔ 

ہلاک ہونے والوں میں کم از کم 16 خواتین اور لڑکیاں بھی شامل تھیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں کے ضیاع میں مارچ، اپریل اور مئی سب سے خطرناک مہینے ثابت ہوئے، صرف ان 3 ماہ میں 30 افراد ہلاک ہوئے، مارچ میں 7، اپریل میں 13 اور مئی میں 10 افراد جان سے گئے۔

یہ وہ عرصہ بھی ہے جب دیہی اور قبائلی آبادی کی بڑی تعداد جنگلات کا رخ کرتی ہے تاکہ تیندو کے پتے، مہوا کے پھول، لکڑی اور دیگر جنگلاتی اشیاء جمع کر سکے، جس کے باعث انسانوں اور جنگلی جانوروں کا آمنا سامنا بڑھ جاتا ہے۔

5 سال میں 406 افراد ہلاک

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مدھیہ پردیش میں انسان اور جنگلی حیات کے درمیان تصادم نیا مسئلہ نہیں۔

بھارتی محکمۂ جنگلات کے مطابق 2020ء سے جنگلی جانوروں کے حملوں میں 406 افراد ہلاک اور 5,804 زخمی ہوئے جبکہ 72,627 مویشی بھی حملوں میں ضائع ہوئے۔

اسی عرصے میں ریاستی حکومت نے انسانی ہلاکتوں اور مویشیوں کے نقصان کے معاوضے کی مد میں عوام کو 88.38 کروڑ روپے سے زائد ادا کیے۔

ریاست میں شیروں کی تعداد 2022ء کی قومی مردم شماری میں بڑھ کر 785 ہو گئی تھی اور حکام و ماہرین کے مطابق اب یہ تعداد تقریباً 1 ہزار تک پہنچ چکی ہے تاہم شیروں کی تعداد میں اضافے کے مقابلے میں ان کے لیے محفوظ جنگلاتی رقبہ اسی رفتار سے نہیں بڑھا بلکہ گھٹ گیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00