Home اہم خبریںروہت شرما ٹیلی ویژن کی دنیا میں قدم رکھنے کیلئے تیار، اپنے شو کی میزبانی کرینگے

روہت شرما ٹیلی ویژن کی دنیا میں قدم رکھنے کیلئے تیار، اپنے شو کی میزبانی کرینگے

by 93 News
0 comments
روہت شرما—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز روہت شرما کرکٹ کے بعد اب انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں بھی قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

 ٹی20 فارمیٹ اور ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد روہت شرما اب ٹیلی ویژن پر اپنے ہی شو کے ذریعے ڈیبیو کریں گے۔

 بھارتی ٹیلی ویژن نیٹ ورک اپنے ہندی انٹرٹینمنٹ پورٹ فولیو کو وسعت دینے کے لیے روہت شرما کے انٹرٹینمنٹ ڈیبیو پر مبنی ایک نیا پروگرام پیش کرنے جا رہا ہے، جس میں کرکٹر ایک نئے انداز میں نظر آئیں گے۔

شو سے متعلق زیادہ تر تفصیلات فی الحال خفیہ رکھی گئی ہیں، تاہم چند روز قبل سونی پکچرز نیٹ ورکس کی جانب سے ایک مختصر ٹیزر جاری کیا گیا تھا، جس سے روہت شرما کے نئے شو کی جھلک دکھائی گئی۔

1 منٹ 40 سیکنڈ سے زائد دورانیے کے ٹیزر میں روہت شرما مداحوں کے درمیان موجود دکھائی دیے، جہاں شائقین انہیں دیکھ کر پرجوش ہو جاتے ہیں اور ان سے ان کا مشہور جملہ ’کوئی بھی گارڈن میں نہیں گھومے گا‘ دہرانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ مداح مسلسل روہت شرما سے یہی جملہ دہرانے کی فرمائش کرتے رہتے ہیں، بار بار کی درخواستوں سے روہت بظاہر پریشان ہو جاتے ہیں اور بالآخر جھنجھلا کر وہاں سے چلے جاتے ہیں۔

روہت شرما کا یہ نیا پروگرام کرکٹ کے میدان سے باہر ان کی شخصیت کا ایک مختلف پہلو مداحوں کے سامنے لانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے، تاہم شو کا نام، فارمیٹ اور پریمیئر کی تاریخ سمیت دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00