Home انٹرٹینمنٹاہلیہ مجھے پیار سے گالیاں دیتی ہیں: گووندا

اہلیہ مجھے پیار سے گالیاں دیتی ہیں: گووندا

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا نے اپنی اہلیہ سنیتا آہوجا کی جانب سے شادی شدہ زندگی اور ان کے مبینہ افیئرز سے متعلق دیے گئے بیانات پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں گووندا نے اپنی زندگی اور شوبز کے سفر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں 34 برس کی عمر تک خود کو بہت معصوم سمجھتا تھا۔

اداکار نے کہا ہے میں 34 سال کی عمر تک اتنا معصوم تھا کہ اب خود بھی سوچتا ہوں کہ میں اتنا معصوم کیوں تھا؟

گووندا نے گفتگو کے دوران اپنی زندگی سے متعلق ایک ایسا جملہ بھی کہا جس نے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ آپ مٹھائی کی دکان میں رہ کر بھی بھوکے نکلیں تو یہ بہت افسوس ناک بات ہے۔

گووندا کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں اور کئی صارفین نے اسے سنیتا آہوجا کے ان سابقہ بیانات سے جوڑ دیا جن میں انہوں نے شوہر کے مبینہ افیئرز کا ذکر کیا تھا، تاہم گووندا نے براہِ راست یہ واضح نہیں کیا کہ ان کا بیان انہی الزامات کے حوالے سے تھا۔

اداکار نے سنیتا آہوجا کے ساتھ اپنے تعلق اور ان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میری اہلیہ مجھ سے بہت محبت کرتی ہیں۔

 گووندا نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اہلیہ مجھے اتنے پیار سے گالیاں دیتی ہیں اور میں انہیں کھا بھی لیتا ہوں۔

اداکار نے کہا کہ ذاتی تعلقات سے متعلق بہت سی باتیں ایسی ہوتی ہیں جو انسان دوسروں کے سامنے بیان نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بہت سی چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو ان کہی رہ جاتی ہیں، کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں الفاظ میں بیان ہی نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سنیتا آہوجا نے ایک ریئلٹی شو میں شرکت کے دوران اپنی ازدواجی زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ گووندا کی زندگی میں کئی افیئرز رہے ہیں۔

گووندا اور سونیتا آہوجا نے 1987ء میں شادی کی تھی اور دونوں طویل عرصے سے اپنی ازدواجی زندگی اور عوامی تقریبات کے باعث خبروں میں رہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00