Home اہم خبریںمکہ معاہدہ صرف دفاع پر نہیں، معیشت پر بھی ہونا چاہیے: حافظ نعیم الرحمٰن

مکہ معاہدہ صرف دفاع پر نہیں، معیشت پر بھی ہونا چاہیے: حافظ نعیم الرحمٰن

by 93 News
0 comments
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ موجودہ الیکشن میں لوگوں کی رائے پر حکومتیں نہیں بنیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ جب آپ لوگوں کی مرضی پر حکومتیں نہیں بناتے تو اعتماد کا بحران ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے یہ بات آئی ہے کہ یہ نظام نہیں چل رہا، یہ سسٹم نااہلی کا نمونہ ہے، صرف اعتراف سے کچھ نہیں ہو گا، یہ دیکھنا ہو گا کہ کیسے لوگوں کو الیکشن میں لایا جاتا ہے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کا کوئی ایک پہلو نہیں ہے، اس نظام میں عام لوگوں کا کوئی حصہ نہیں، صرف پتے جھاڑنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا، نظام کو تبدیل کرنا ہو گا، اس کا حل صرف یہ ہے کہ آئین کو مقدم رکھا جائے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں، اس معاہدے کے اگلے مرحلے میں ایران، قطر اور بنگلادیش کو شامل کرنا چاہیے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے کہا کہ مکہ معاہدہ صرف دفاع پر نہیں بلکہ معیشت پر بھی ہونا چاہیے، مکہ دفاعی اتحاد اسرائیل کو کھل کر آنکھیں دکھائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں مسلسل لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے، امریکا اسرائیل کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00