بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کا شمار بھارتی سنیما کے بہترین اداکاروں میں کیا جاتا ہے۔ لیجنڈری اداکار ایک طویل عرصے سے بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کر رہے ہیں۔ وہ متعدد زبانوں میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔
83 سالہ سینئر اداکار اکثر اپنے ٹمبلر سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں سے رابطے میں رہتے ہیں اور اپنے خیالات اور تجربات بھی شیئر کرتے ہیں۔
اپنی تازہ پوسٹ میں امیتابھ بچن نے بتایا کہ وہ مسلسل 24 گھنٹے کی شفٹوں میں کام کر رہے ہیں، جس کے باعث ان کا وقت، نیند اور کھانا بھی متاثر ہو رہا ہے۔
امیتابھ بچن اس وقت معروف گیم شو کون بنے گا کروڑ پتی کی میزبانی کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا اپنی پوسٹ میں لکھا، بلاگز نہ لکھ پانے کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ کام کے اوقات اور مصروفیت نے مجھے رابطے کا وقت ہی نہیں دیا، کام کی نوعیت صبح 7 بجے سے اگلی صبح تقریباً 7 بجے تک پھیل گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کئی دن 24 گھنٹے مسلسل کام کرنا پڑا۔ وعدے اور ذمہ داریاں ضروری ہی ہوتی ہیں اور انہیں ہر چیز پر ترجیح دینی چاہیے، چاہے وہ وقت ہو، نیند ہو یا کھانا۔
یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ وہ اتنے برس گزرنے کے باوجود اپنی زندگی میں کام کی اہمیت کے بارے میں بات کی ہو۔ رواں سال کے آغاز میں ایک پوسٹ میں انھوں نے کہا تھا جب وہ ایک دن بھی کام نہیں کرتے تو ان کا روزمرہ معمول متاثر ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے انہیں بے چینی محسوس ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ امیتابھ بچن ایک بار پھر کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 18 کی میزبانی کر رہے ہیں۔
جہاں تک کام کا تعلق ہے تو امیتابھ بچن کو آخری بار ہدایت کار ناگ ایشون کی فلم کلکی 2898 اے ڈی میں دیکھا گیا تھا۔ اس سائنس فکشن فلم میں پربھاس، دیپیکا پڈوکون اور کمل ہاسن اہم اہم کرداروں میں تھے۔ امیتابھ بچن اس وقت فلم کے سیکوئل کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔