اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز نے کہا ہے کہ حماس کو غیر مسلح ہونا ہو گا، حماس کو دوبارہ اسرائیل پر حملے کی اجازت نہیں دیں گے۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک والٹز نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم کو غزہ سے انخلاء کے انتظامات سے متعلق تحفظات ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ حماس ہتھیار پھینک دے ورنہ اسرائیلی فوج اس سے ہتھیار بزورِ طاقت قبضے میں لے لے گی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کے غیر مسلح ہونے پر اتفاق کے بعد 15 نکاتی امن منصوبہ دیا تھا۔
دوسری جانب اسرائیل نے غزہ بحالی کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 15 نکاتی امن منصوبہ مسترد کر دیا ہے۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ وہ اس وقت تک اپنی فوج واپس نہيں بلائيں گے جب تک حماس مکمل طور پر ہتھیار نہيں ڈال دیتی۔