Home انٹرٹینمنٹلکی علی کا دورانِ سفر ہمیشہ کفن ساتھ رکھنے کا انکشاف

لکی علی کا دورانِ سفر ہمیشہ کفن ساتھ رکھنے کا انکشاف

by 93 News
0 comments

نامور بھارتی گلوکار لکی علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سفر کے دوران ہمیشہ کفن اپنے ساتھ رکھتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میں موت کیلئے تیار ہوں۔

90ء کی دہائی کے مقبول ترین گلوکاروں میں سے ایک لکی علی نے اپنے ایک حالیہ کنسرٹ کے دوران مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے زندگی کی سچائی اور موت کی تیاری کے بارے میں بات کی۔

ان کے اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

کنسرٹ میں 67 سالہ گلوکار نے مداحوں کی محبت کا جواب دیتے ہوئے کہا، ’میں جانتا ہوں، میں بھی آپ سب سے بہت محبت کرتا ہوں۔ لیکن ایک دن مجھے جانا ہی ہے۔ میں آپ کو اس کے لیے تیار نہیں کر رہا، لیکن میں خود اس کے لیے بالکل تیار ہوں۔‘

انہوں نے ایک ذاتی اور ایمانی بات شیئر کرتے ہوئے بتایا، ’میں جب بھی سفر کرتا ہوں، کفن کا کپڑا ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتا ہوں۔ جہاں بھی میں مر جاؤں، مجھے وہیں دفن کر دینا۔‘

گلوکار کی اس سادگی نے کروڑوں مداحوں کو جذباتی کر دیا۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے ان کے لیے لمبی اور صحت مند زندگی کی دعائیں کیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00