چین کے مشرقی علاقوں سے ٹکرانے کے بعد سمندری طوفان ڈولفن کمزور پڑ گیا تاہم کئی شہروں میں طوفانی ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہیں۔
طوفان سے متاثرہ کئی چینی صوبوں میں آج بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ خراب موسم کے باعث سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
وینژو شہر میں تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے باعث ایک ٹرک الٹ گیا۔
چین کے محکمۂ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان آئندہ چند روز میں وسطی صوبوں ہوبے اور ہینان کی جانب بڑھ سکتا ہے۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بھی جمعرات تک موسلا دھار بارش کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔