Home انٹرٹینمنٹامیتابھ بچن نے پریتی زنٹا سے سالگرہ کی مبارکباد کا جواب نہ دینے پر شکوہ کر دیا

امیتابھ بچن نے پریتی زنٹا سے سالگرہ کی مبارکباد کا جواب نہ دینے پر شکوہ کر دیا

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹوز

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے معروف اداکارہ پریتی زنٹا سے سالگرہ کی مبارکباد کا جواب نہ دینے پر دلچسپ انداز میں شکوہ کر دیا۔

پریتی زنٹا کئی برس بعد مقبول کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی میں بطور مہمان شرکت کرنے جا رہی ہیں، جہاں ان کی ملاقات میزبان امیتابھ بچن سے ہو گی، شو کی نئی قسط کے جاری کیے گئے پرومو نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

پرومو میں امیتابھ بچن پریتی زنٹا سے کہتے ہیں کہ مجھے آپ سے ایک بڑا شکوہ ہے۔

لیجنڈری اداکار کا کہنا ہے کہ میں ہر سال 31 جنوری کو پریتی زنٹا کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتا ہوں، لیکن اداکارہ نے آج تک ایک مرتبہ بھی میری مبارکباد کا جواب نہیں دیا۔

امیتابھ بچن کے اچانک شکوے پر پریتی زنٹا حیران دکھائی دیں اور دونوں کے درمیان یہ لمحہ خوش گوار اور مزاحیہ صورتِ حال میں تبدیل ہو گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ امیتابھ بچن اس سے قبل بھی پریتی زنٹا سے یہی شکوہ کر چکے ہیں۔

حالیہ پرومو کے بعد مداحوں میں تجسس بڑھ گیا ہے کہ پریتی زنٹا اس مرتبہ امیتابھ بچن کے شکوے کا کیا جواب دیں گی، اگرچہ بعض مداحوں نے دونوں کے درمیان کسی اختلاف کے حوالے سے قیاس آرائیاں کیں، تاہم ان کی گفتگو بظاہر طویل عرصے سے قائم دوستانہ تعلق اور خوش گوار مذاق کا حصہ دکھائی دیتی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00